یکم جون سے اسکول کھولنے کا اعلان
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم جون سے سکول کھولنے کی دھمکی دے دی۔
صدر پرائیویٹ سکولز کاشف مرزا کہتے ہیں پچاس فیصد پرائیویٹ سکول بند ہورہے ہیں،۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا لاک ڈاون میں مکمل تعاون کیا حکومت سے باربار مذاکرات کی بھی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ایس او پیز کا کہتے ہیں مگر نہیں دئیے جاتے، فیس لئے بغیر پرائیویٹ سکولز پندرہ لاکھ بیروزگار اساتذہ کو تنخواہیں کہاں سے دیں۔
کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر اکتیس مئی تک سکول بند رکھنے کے فیصلے پر عمل کیا ہے،۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم چیف جسٹس اور آرمی چیف سے سکول کھولنے کی درخواست کرتے ہیں۔ پرائیویٹ سکولز یکم جون سے اپنا حق حاصل کریں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے عہدیداران نے کہا کہ چند مخصوص سکول جن کا فیس چالان جاتا ہے وہاں بیس فیصد کمی کے ساتھ فیس لی گئی، باقی سکولوں نے طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی اس لیے احتجاج قانونی حق ہے۔
Comments are closed on this story.